14 اگست 2015 - 15:18
حزب اللہ کی تمام کامیابیاں امام خامنہ ای کی مرہون منت ہیں: حزب اللہ کے نائب سربراہ

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف استقامت جاری رہے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ کے نائب سکریٹری جنرل شیخ قاسم نعیم نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کی تمام کامیابیاں امام خامنہ ای کی ہدایات کی مرہون منت ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے اپنی جان و مال کی قربانی دے کر دو ہزار چھے میں تینتیس روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کو شکست دی تھی۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ، منحرف لوگوں کے مقابلے میں ڈٹی ہوئی ہے جبکہ تکفیری، صیہونی اور اسلام کے دشمن، حقیقی اسلام محمدی کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشت گرد شام سے علاقے میں داخل ہوئے ہیں اور شام میں مکمل کامیابی تک استقامت جاری رہے گی۔ شیخ نعیم قاسم نے عراق کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے آلہ کار، تکفیریوں کی حمایت اور پشت پناہی کر رہے ہیں اور وہ جھوٹ کہتے ہیں کہ وہ تکفیریوں سے جنگ کر رہے ہیں لہذا تکفیریوں کے مقابلے میں استقامت کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ نے یمن و بحرین میں آل سعود اور آل خلیفہ کی مجرمانہ کارروائیوں کی مذمت کی۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ایران ان ملکوں میں شامل ہے جو علاقے میں پسماندہ حکومتوں اور ان کی نادرست پالیسیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔


..............

/169+242

۲۴۲